خواتین کے لیے خوشخبری ۔۔ اب کھانا پکانے کیلئے گھنٹوں کچن میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ برطانیہ کی ایک معروف کمپنی نے حیرت انگیز روبوٹک کچن متعارف کروادیا ہے اور اب روبوٹس شیفس کی ذمہ داریاں سنبھالتے نظر آئیں گے۔
یہ آٹو میٹک کچن مولے روبوٹکس کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جہاں آپ کو صرف کھانے کے اجزا کو ایک ترتیب میں رکھ کر اسٹارٹ کا بٹن دبانا ہوگا جس کے بعد یہ روبوٹس کوکنگ شروع کردینگے اور حیرت انگیز طور پر ایسے ذائقے دار اور لذید کھانے تیار کریں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باصلاحیت روبوٹ خود اپنی ترکیب سے کھانا تیار کرکے آن لائن شئیر کرنے کی بھی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔