دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میںبے حد عام ہوگیا ہے، ان روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں، وہیں چین میں روبوٹس نے پولیس اہلکاروں کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
جی ہاں، چین کے صوبے’گوانگ دونگ‘کے شہر’شینزن‘کے ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے 20 روبوٹس متعارف کروائے گئے ہیں۔
یہ روبوٹس نہ صرف پولیس اہلکار کے فرائض انجام دیں گے بلکہ اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد پر نظر بھی رکھیں گے۔ یوں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو خوش آمدید کہتے، باتیں کرتے روبوٹس بچے بڑے سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔