کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان) کھیوڑہ میں منعقد ہ ہونے والافرسٹ انٹرنیشنل راک سالٹ فیسٹیول بُر ی طرح ناکام، کھیوڑہ کی عوام کے لیے منعقدہ فیسٹیول میں کھیوڑہ کی عوام کی شرکت ممنوع۔سالٹ مائن کے مائنرز بھی شرکت سے محروم، مقامی و ضلعی حکومت اور اُن کے من پسند افراد ہی فیسٹیول میں شرکت کے اہل ۔عوام میں شدید مایوسی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) اور ضلعی حکومت نے عوامی تعاون سے فرسٹ انٹرنیشنل راک سالٹ فیسٹیول کا انعقاد تقریباً 8 کروڑ کی فنڈنگ سے رواں ماہ کے 29 سے 31 کی تاریخوں میں بظاہر عوام کے لیے کیا۔جس کی تیاری کے لیے نو منتخب کونسلرز اور میلاد کمیٹیوں سے بھرپور استفادہ کیا گیا۔اور اس کی حد سے زیادہ پبلسٹی بھی کی گئی لیکن فیسٹیول کے دن عام عوام کا داخلہ ممنوع ہو گیا۔اور محفلِ موسیقی اور بے تحاشا آتش بازی سے مقامی و ضلعی اتنطامیہ سمیت اُن کی من پسند نام نہاد وی وی آئی پیز نے خوب انجوائے کیا۔جبکہ PMDC کے کان کن جن کی تعداد 700 کے لگ بھگ ہے وہ بھی شرکت کے اہل قرار نہ پائے۔جس سے عوام کو شدید مایوسی ہوئی۔مقامی افراد راک فیسٹیول میں داخلہ نہ ملنے پر اپنی فیملیوں سمیت مایوس لوٹے۔PMDC اور مقامی و ضلعی حکومت کی طرف سے فیسٹیول سے مقامی عوام کو دور رکھنا سنگین مذاق کے مترادف ہے۔یاد رہے کہ PMDC کا نام نئی نجکاری کی لسٹ میں شامل ہے۔