(پیرس (عمیر بیگ
گزشتہ دنوں گارج لے گونس میں خواتین کی ذہنی آسودگی کے لئے ایک رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کیثر تعداد نے شرکت کیں –
اس پر وقار تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس اور حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو یورپ کی معروف فیشن ڈیزائنر اور حق باھو کی جنرل سیکرٹری سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت محترمہ نینا خان پاکستان عوامی تحریک وومن ونگ فرانس کی سیئنر نائب صدر ڈیلی تاریخ انٹرنیشنل کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر برائے یورپ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت محترمہ طاہرہ سحر پی پی پی کی جنرل سیکرٹری اور حق باھو ٹرسٹ کی جائنٹ سیکرٹری محترمہ فرحت عاشق گوجر ہردل عزیز سماجی و مذہبی شخصیت محترمہ قیصرہ عباس سماجی ادبی اور مذہبی شخصیت محترمہ سلطانہ اعوان نے خاص شرکت کیں –
خواتین نے اپنی بہترین ذائقہ دار کوکنگ کا اظہار ون ڈیش کی صورت میں کیا- جسے بہت پسند اور سراہا گیا –
روحی بانو نینا خان طاہرہ سحر اور سلطانہ اعوان کے خوبصورت اور دل موہ لینے والے اشعار اور لطیفوں نے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دیئے –
یوں یہ خوبصورت اور باوقار تقریب مزیدار اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوذ ہوتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچی –