لا پلان سادینی میں حق باھو ٹرسٹ وومن ونگ فرانس کی نائب صدر اور ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت محترمہ قیصرہ عباس آعوان کی رہائش گاہ پر * گیارہویں شریف * مذہبی جوش و جذبے اور بڑی عیقدت و احترام کے ساتھ منائی گئی – جس میں خواتین کی کیثر تعداد نے شرکت کی –
درود ابراہیمی سورت یاسین اور ختم فیضان کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا –
حق باھو ٹرسٹ وومن ونگ فرانس کی جنرل سیکرٹری اور معروف فیشن ڈیزائنر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت محترمہ نینا خان نے اپنی خوبصورت اور پر سوز آواز میں آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتیہ کلام پیش کر کے وہ روحانی سماں باندھا کہ سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہو گئیں اور سب نے بہت پسند کیا
ممتاز سماجی ادبی اور مذہبی شخصیت محترمہ منور سلطانہ نے سرور کائنات آقائے دو جہان کی شان میں ہدیہ نعت اس انداز سے پیش کیا کہ ہر آنکھ اشک بار ہو گئی – جسے بہت سراہا گیا –
صف اول کی نعت خواں خوش الحان آواز کی مالک معروف مذہبی شخصیت محترمہ ثریا ارشد چوہدری نے احمد مجتبہ خاتم المرسلین رسول مقبول کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا ان کی موہ لینے والی آواز سب کے دلوں میں اتر گئی – اور محفل سے خوب داد تحسین حاصل کی –
ممتاز مذہبی شخصیت اور دینی ٹیچر محترمہ رباب ایم اے اسلامیات نے بھی اپنی دلکش آواز میں آقائے نامدار سرور کونین کی شان میں بہت خوبصورت نعت پڑھی جسے بہت پسند کیا گیا –
اس کے بعد حق باھو ٹرسٹ اور پی پی پی کی صدر محترمہ روحی بانو نے بہت خوبصورت دعا کروائی جس میں حاضرین محفل کے عزیز رشتہ دار جو اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی سب کی صحت درازعمری سلامتی کشادگی رزق پاکستان اور فرانس کی خوشحالی امن واستحکام اور بےروزگاری کے خاتمے کی لئے خاص دعا کی گئی
نئی تقرری کا اعلان کیا گیا جس کی تفصیل یوں ہے
محترمہ قیصرہ عباس اعوان۔ ( نائب صدر )
محترمہ منور سلطانہ۔ ( نائب صدر )
محترمہ ثریا ارشد چوہدری ( انچارج شعبہ نعت )
محترمہ ام رباب ایم اسلامیات ( انچارج درس و تدرس )
محترمہ قیصرہ اقبال سندھو ( نائب صدر )
حق باھو ٹرسٹ وومن ونگ فرانس کی نائب صدر اور ممتاز سماجی کارکن محترمہ قیصرہ عباس اعوان کی جانب سے دئیے گئے شاندار لنگر غوثیہ سے آنے والوں کی تواضع کی گئی اور یوں یہ روحانی اور مقدس محفل اپنے اختتام کو پہنچی –