اسلام آباد : جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد جناح ایوینو پر روہنگیا مسلمانوں کے قتل پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی سرج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس کی تنظیم کی خاموشی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ برما کی حکومت کی سرپرستی میں بچے، خواتین، بزرگ اور جوانوں کو زندہ جلانے کے ساتھ ساتھ ان کے گلے کاٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے میانمر کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
سراج الحق نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت پاکستان اور عالم اسلام کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی کانفرنس کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلا کر عالم اسلام موثر حکمت علمی اپنائے۔
امیر جماعت اسلامی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف اور بنگلا دیش کو پاکستان کے علیحدہ کرنے کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے اور عالمی تنظیمیں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔