counter easy hit

روہنگیا مسلمان شہریت کے مستحق ہیں ، عالمی رہنما کردار ادا کریں ، ملالہ

Malala

Malala

لندن : پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان شہریت کے مستحق ہیں ، عالمی رہنما ان کی مشکلات ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

دو ماہ سے بے سروسامان سمندر میں ہچکولے کھانے والے روہنگیا مسلمانوں پر ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں. میانمر اور عالمی رہنما برما مسلمانوں کی مشکلات کو ختم کرنے کے فوری ایکشن لے۔

روہنگیا مسلمان جہاں پیدا ہوئے اور نسلوں سے رہ رہے ہیں ، اسی ملک کی شہریت کے مستحق ہیں۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کو برابر کے حقوق دینا چاہئے ، ان کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہئے ۔ بودھوں کے ظلم وستم سے تنگ آ کر ہزاروں روہنگیا مسلمان دو ماہ سے سمندر میں بھٹک رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ بھی انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ستائی ہوئی اقلیت قرار دے چکی ہے۔