ہوانا…..رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا اور رشین آرتھوڈوکس کے رہنما کے درمیان ہوانا میں ملاقات ہوئی۔عیسائیوں کے دونوں فرقوں کے رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات ایک ہزار سال بعد ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رومن کیتھولک کے سربراہ پوپ فرانسس اور رشین آرتھوڈکس کےسربراہ پیٹراک کیریل کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے بعددونوں رہنماوں نے ایک تیس نکاتی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں ۔ جس کے مطابق عیسائیوں کے دو نوں فرقےباہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دیں گے ۔ مشرق وسطی سمیت دنیا بھر میں عیسائیوں کی مدد اور انسانیت کے تحفظ کے لیے مل کر اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔سن 1054 میں فرقوں میں تقسیم ہونے کے بعد رومن کیتھولک فرقے کا مرکز ویٹی کن جبکہ رشین آرتھوڈکس فرقے نے ماسکو میں اپنا مرکز بنایا تھا۔