counter easy hit

پابندی کیخلاف آخری اپیل مسترد کیے جانے پرکرسٹیانو رونالڈو شدید برہم

میڈرڈ: پانچ میچز کی پابندی کیخلاف آخری اپیل مسترد کیے جانے پر رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے شدید برہمی کااظہار کیا۔

Ronaldo intense confusion on rejection of the final appeal against ban

Ronaldo intense confusion on rejection of the final appeal against ban

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ناقابل فہم ہے، واضح رہے کہ اسپین کے ایڈمنسٹریٹو اسپورٹس کورٹ ( ٹی اے ڈی ) نے اس حوالے سے اسٹار پلیئر کی حالیہ اپیل مسترد کردی تھی، انھیں یہ سزا گزشتہ دنوں اسپینش سپر کپ میں بارسلونا کیخلاف میچ میں گول کرنے پر نامناسب انداز میں جشن منانے اور پھر دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر میدان بدر ہونے سے قبل ریفری کو دھکا دینے پر ملی تھی۔ اپیل مسترد ہونے پر رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’ یہ ایک اور ناقابل فہم فیصلہ ہے ‘‘۔ واضح رہے کہ ان کے پرستاروں کی تعداد 57 ملین ہے، رونالڈو نے لکھا کہ ناانصافی مجھے گرانہیں سکتی بلکہ میں بھرپورانداز میں واپس آؤں گا، میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنھوں نے اس پر میری تائید کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website