ریو ڈی جنیرو: رونالڈو اسپین میں چھٹیاں گزارنے کے دوران نمونیا کا شکار، ہسپتال میں داخل، صحت میں بہتر ی آنے لگی۔
سابق برازیلین اسٹرائیکر رونالڈو اسپین میں چھٹیاں گزارنے کے دوران نمونیا کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ جمعے کو طبعیت خراب ہونے پر ان کا نجی طبی مرکز پر معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں دوسرے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز تک ان کی صحت پر سخت توجہ دی جائے گی اور چھٹی ملنے کے بعد بھی گھر پر انہیں آرام کرنا ہوگا۔
ہسپتال کی ترجمان نے کہا ہے کہ وہ پرائیویسی کے باعث اسٹار کھلاڑی سے متعلق کوئی اطلاع دینے سے قاصر ہیں۔