counter easy hit

رونالڈو ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت کے روبرو پیش

پرتگال: مایہ نازفٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے.

Ronaldo presented go on Spain's court in charge of tax evasion

Ronaldo presented go on Spain’s court in charge of tax evasion

پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، ان پرایک کروڑ47  لاکھ یورو ٹیکس بچانے کا الزام ہے۔ میڈیا نمائندے اس خبر کی کوریج کے لیے عدالت کے باہرتھے اورامید کی جا رہی تھی کہ اسٹار فٹ بالرپیشی کے بعد میڈِیا سے بات  کریں گے لیکن انہوں نے میڈیا سے بات نہ کی۔ امیرترین فٹ بالررونالڈو نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی ہے جبکہ استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے 2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو ٹیکس بچایا ہے۔ اس سے قبل ارجنٹیا کے لیونل میسی کو بھی ٹیکس چوری کے الزامات کا سامنا تھا جب کہ جرم ثابت ہونے پر انھیں 21 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے ان کی جیل کی سزا 252000 یورو ادائیگی کے بدلے ختم کردی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website