فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی، بارسلونا کے سابق فٹبالر رونالڈینو نے اب ایک اور منفرد کام کرنے کی ٹھانی ہے،وہ بیک وقت دو خواتین سے شادی کرنے جا رہے ہیں ۔
برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈینو دو شادیاں کرنے جارہے ہیں وہ بھی ایک ہی وقت میں۔
38 سالہ رونالڈینوں نے اس سے پہلے گزشتہ سال جنوری میں دونوں خواتین پر سسیلا کوئیلہو اور بیٹریز سوزا کو پروپوز بھی ایک ہی دن اور ایک ساتھ کیا تھا۔
اخبار کے مطابق رونالڈینو دونوں خواتین کو ایک جیسے تحائف بھی دیتے رہے ہیں،جبکہ دونوں خواتین ایک ہی علاقے بیلو ہوریزونٹے کی رہائشی بھی ہیں۔
سابق بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی اپنے رہائشی شہر ریو ڈی جنرو میں ہی ایک نجی تقریب میں اپنی دونوں دلہنوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے