سوات: منگورہ کے علاقے کوکارائی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Roof collapsed in Swat kills 3 members of a family
سوات میں منگورہ کےعلاقے کوکارائی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بچہ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔