counter easy hit

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

Roohat-e-Halal Committee meeting will held today to see the moon of Ramadan

Roohat-e-Halal Committee meeting will held today to see the moon of Ramadan

وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان اورمحکمہ موسمیات کے حکام شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے، جو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کو وصول اور اس کی تصدیق سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران اورمحکمہ موسمیات کے حکام شرکت کریں گے. وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چاند کی حتمی رویت کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے تاہم چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں دینے کے لئے 0300-9285203, 0300-6329700, 0333-5453499، 051-9207880 اور 0300-6831822 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند گزشتہ شب 12 بج کر45 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے لیکن آج چاند دکھائی دینے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی اورچاند دکھائی دینے کے لئے کم ازکم عمر19 گھنٹے ہونی چاہیے اس لیے پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسعودی عرب سمیت خلیجی اور مشرق وسطیٰ میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ہفتے کو یکم رمضان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website