پیرس(نیوز ڈیسک) یس اردو نیوز کی تیسری سالگرہ پر چیئرپرسن کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی ویمن ونگ فرانس محترمہ روحی بانو کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں تعمیری صحافت کا علمبردار یس اردو نیوز ایک بہت اچھا اضافہ تھا ہے اور رہے گا۔ یس ارد ونیوز کی متوازن پالیسی اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معاشرے کے تمام مسائل پر سیر حاصل رپورٹنگ ایک بہت ہی کہنہ مشق اور پروفیشنل اپروچ ہے جس پر یس اردو کی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے۔