counter easy hit

پاکستان فیسٹول فرانس،  پاکستان سےعشق کا آئینہ دار ہے، پاکستان وکشمیری کمیونٹی قومی ثقافت کے رنگوں سے سجےفیسٹول میں بھرپور شرکت یقینی بنائے، روحی بانو

پاکستان فیسٹول فرانس،  پاکستان سےعشق کا آئینہ دار ہے، پاکستان وکشمیری کمیونٹی قومی ثقافت کے رنگوں سے سجےفیسٹول میں بھرپور شرکت یقینی بنائے، روحی بانو

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان فیسٹول فرانس آرگنائزنگ کمیٹی کی جنرل سیکرٹری محترمہ روحی بانو نے کہا ہے کہ پاکستان فیسٹول فرانس فرانس میں بسنے والے پاکستانیوں کے پاکستان سے عشق کا آئینہ دار ہے۔ یہاں رہنے والے ہر پاکستانی کو اس کی کامیابی میں بھرپورکردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فیسٹول فرانس کا تیسرا ایڈیشن حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور انشااللہ 29 ستمبر کو ایک نہات اعلیٰ اور مکمل ثقافتی رنگوں سے بھرپور فیسٹول کا انعقاد یقینی بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹول میں پاکستانی ثقافت کے تمام مثبت پہلوئوں فیشن، ملبوسات، موسیقی، کھانے، ادب، صحافت ، کھیل غرض ہر شعبہ زندگی کو اجاگر کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں پاکستنای کمیونٹی انتہائی مخلص اور محب وطن کے طور پر اپنی پہچان بنا چکی ہے اور اس کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ فیسٹیول کی تاریخ سازکامیابی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھرپور کردارادا نہ کرے ۔ انشااللہ تمام کمیونٹی کے لوگ اپنی ثقافت کے رنگ پہن کر اس میں اپنی فیملی دوستوں ، عزیزوں اور بچوں سمیت ہمیشہ کی طرح شریک ہونگے۔

ستمبر 29 کو سجائے جانے والے  پاکستان فیسٹیول میں صف اول کے دانشور اورعظیم صحافی سہیل وڑائچ، ممتاز موسیقار ساحر علی بگا جبکہ آرٹسٹ اور ادباء و شعراء خصوصی شرکت کریں گے۔ انشااللہ فرانس میں پاکستانی ثقافت کے انمٹ نقوش ثبت کرنے کیلئے پاکستان فیسٹول فرانس کو ہر ممکن کامیاب بنایا جائیگا ۔

 

ROOHI BANO, GENERAL, SECRETARY, PAKISTAN, FESTIVAL, FRANCE, COMMITTEE, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website