سرکاری افسران اور اپنے سپورٹرز کو ہلہ شیری دینے والے پچھتا رہے ہیں، روحی بانو
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس (ویمن ونگ) کی صدر روحی بانو نے یس اردو نیوز کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ سرکاری افسران اور تحریک انصاف کے سپورٹرز سمیت پوری قوم کوایک شتر بے مہاری کے ٹریک پر خود تحریک انصاف لیڈرشپ نے لگایا ہے اور اب جب انہیں اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے اب انہیں پچھتانا پڑ رہا ہے۔
عوامی خدمتگار پولیس افسران اور بیوروکریسی سے جائز کام لینا کتنا مشکل ہے اس کا ان کو ادراک کرنا پڑیگا اور جس طرح گزشتہ حکومتوں کے جائز کاموں کو بھی یہ لوگ تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اسی طرح اب ان کی گردن بھی پھندے میں ہے اور لوگ ان کو ان کے ہی الفاظ یاد کروا رہے ہیں۔
تحریک انصاف نےپہلےتو بڑی ہلاشیری دےکرسرکاری افسروں میں خودی کو بیدارکیا اورکہا کہ آپ نے کوئی سیاسی اثر نہیں لینا، عدالتوں نےبھی افسروں میں ہوا بھری، اب جب وہ افسری کررہے ہیں تو شکایتیں پیدا ہورہی ہیں کہ ہماری بات نہیں سن رہے۔ دیکھنایہ چاہیےکہ کیا بات کہی جارہی ہےجو وہ نہیں سن رہے