یس اردو نیوز اوورسیز پاکستانیوں کی موثر ترین آواز بن چکی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کی غیر جانبدارانہ کوریج لائق تحسین ہے، روحی بانو
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو کی طرف سے یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد کے بعد کہنا تھا کہ یس اردو نیوز تمام اوورسیز پاکستانیوں کی موثر ترین آواز بن چکی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے تمام ایونٹس اور خصوصاً قومی ایشوز پر جو احساسات اورجذبات ہیں یس اردو نیوز ان کی درست انداز میں ترجمانی کررہا ہے جو انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یس اردو نیوز نے تمام سیاسی جماعتوں کی غیر جانبدارانہ کوریج سے صحافت کے اعلیٰ اصولوں کو نبھایا ہے جو کہ بہت کم صحافتی اداروں کو نصیب ہوا ہے۔ انشااللہ یس اردو نیوز کی پوری ٹیم نہائت محنتی اور ہنرمند ہے جو یس اردو نیوز کو اعلیٰ معیار کو قائم رکھنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ہم یس اردو نیوز کو اعلیٰ معیار پرمبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گوہیں کہ یس اردو نیوز ترقی کی منازل طے کرے اور کھٹن صحافتی سفر کو اسی طرح جاری وساری رکھے تاکہ تعمیری صحافت پروان چڑھتی رہے۔