جنہوں نے آمریتوں کو بٹھا دیا انہیں نیب نوٹسز کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا‘روحی بانو
پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو نیب نوٹس کو بھونڈی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو تباہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے، اپنے مستقبل سے مایوس وزیراعظم اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں عمران خان کے بیانات اور قبل از وقت انتخابات کا عندیہ ان کی ناکامی کا اعتراف ہے، حیرت ہے چند ٹکوں کے عوض خود کو ذلفی بخاری کے پاس گروی رکھنے والے ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ مایوس حکومت انہیں نیب کے ذریعے ڈرا رہی ہے جن کے سامنے آمریتیں ڈھیر ہو گئیں، یوٹرن لینے والے اور ہوں گے ۔خان صاحب کو احتساب کا دکھاوا ہی کرنا ہے تو بسم اللہ اپنے گھر اور دوستوں سے کریں، عمران خان پہلے خیبرپختونخواہ حکومت کے پانچ سالوں کا حساب تو قوم کو دیں، خیبرپختونخواہ کی بات آئی تو اپنے مالی سہولت کاروں کو بچانے کیلئے خان صاحب نے احتساب کمیشن ہی ختم کر دیا۔