صدر پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس روحی بانو کی ربیع الاول کے مقدس ماہ کی آمد کے موقع پر اہل ایمان کو دلی مبارکباد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ویمن ونگ کی صدر روحی بانون نے تمام عالم اسلام اور اہل وطن کو ربیع الاول کے مقدس ماہ کی آمد پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول اور میلادالنبیﷺ تمام عالم اسلام کو مبارک ہو۔۔۔اس عزم کے ساتھ کہ پوری زندگی سرکارﷺ کے نظام محمدیﷺ و تہذیب محمدی ﷺ کی غلامی میں گزار ریں گے۔۔۔ خوب درود شریف کا اہتمام کیا جائے۔۔۔۔نعت شریف سے قلوب کو معطر کیا جائے۔۔۔ ولادت با سعادت کے تذکروں سے وجود کو منور کیاجائے۔۔۔ فرحت میلاد کی رو سے روزہ رکھا جائے یا اہل ایمان کی ضیافت کی جائے ، اور کبھی بھی حدود شرع سے تجاوز نہ ہو۔۔۔