شکریہ گلگت بلتستان، بلاول بھٹو زرداری کراچی سے گلگت بلتستان کی بلندیوں تک چھا چکے ہیں، روحی بانو
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے گلگت بلتستان کے کامیاب جلسے کی کامیابی پر گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے گلگلت بلتستان اور کشمیر تک بھٹو کے بیٹے کا راج ہو چکا ہے۔ عوام جعلی تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور شہید بھٹو نے گلگلت بلتستان اوربلوچستان سمیت کشمیر کے غریب عوام کو ہمیشہ حقوق دیے اور ان کیلئے آواز بلند کی۔
شہید بھٹو کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری میدان میں نکلا ہے ان کا گلگت بلتستان میں فقید المثال استقبال ہمیشہ زندہ رہے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے شہیدوں کے وارث کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی حق پرستی کو ثابت کردیا۔
انشااللہ کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک صرف بھٹوز کا راج ہوگا۔
لائیو: بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب
لائیو: بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب
Publiée par HUM News sur Dimanche 18 novembre 2018