علیمہ کیس میں جعل سازی کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو ظفر حجازی کا انجام بھولنا نہیں چاہیے، روحی بانو
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ویمن ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو نے علیمہ خان کیس میں سرکاری مشینری کو جعل سازی کےلئے استعمال کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی علیمہ خان کیس پر تابڑ توڑ قلابازیاں گواہ ہیں گڑ بڑ گھٹالا ہے، کل ایف بی آر نے چیف جسٹس سے سفید جھوٹ بولا علیمہ دبئی کی جائیدادیں ایمبسٹی میں ڈکلئیر کر چکی ہیں، نامناسب ایف بی آرافسران آج چیف جسٹس پاکستان کے سامنے مختلف کہانی لے آئی، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کے خلاف ایکشن نہ لیا تو بڑے خطرناک نتائج حاصل ہونگے