اس بار خزان کے پتوں سے بھی زیادہ تیزی سے تبدیلی جھڑ رہی ہےجس کو بدترین کہا گیا اسی پر عمل پیرا ہیں، روحی بانو
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی (وومن ونگ)فرانس کی صدر روحی بانو نے یس اردو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی بری طرح بے نقاب ہوگئی ہے۔ گزشتہ حکومتوں کے خلاف دل کھول کر غبار نکالا جاتا رہا مگر اب انہی باتوں کو بسم اللہ پڑھ کر اپنا لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکی ہے انہیں اب اپنی غلطیاں تسلیم کرلینا چاہیے ورنہ تاریخ میں بد ترین حکومت قرار پائے گی