سینیٹ میں بدزبانی پر پابندی کے ساتھ ساتھ ایسے ممبرز کی اخلاقی تربیت گاہ بھی بنائی جانی چاہیے، روحی بانو
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے سینیٹ میں بدزبانی پر پابندی کا شکار وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے رویے پر کڑی تقنید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان ایک انتہائی پاکیزہ فورم ہے وہاں اخلاقیات کو اہمیت دی جاتی رہنی چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مگر جس طرح دنیا بھر میں غیر اخلاقی کام کرنے والے افراد کو کمیونٹی ورک اور ایسی دوسری سزائوں کے ذریعے اخلاقی تربیت دی جاتی ہے اسی طرح سینیٹ اور پارلیمان میں گھس کر بد زبانی کرنے والوں کی بھرپور تربیت کیلئے ایسی سزائیں تجویز کی جانی چاہییں تاکہ پارلیمان اور سینیٹ کا وقار بحال ہوسکے۔