پیرس : پاکستان پیپلز پارٹی ویمن وینگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو نے منی کے مقام پر بھگدڑ کی وجہ سے 310 شہید اور 450 زخمی حجاج کرام پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حج کے دوران دوسرا ہولناک سانحہ ہے۔
ان میں ایک پاکستانی شہید ہوئے ہیں اور چھ زخمی ہوئے ہیں اللہ تعالی ہم سب کو ایسے حادثات سے محفوظ رکھے شہید ہونے والوں کو بلند درجات عطا کرے زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یاب کرے اور ان کے رشتہ داروں کو صبر جمیل دے آمین۔