counter easy hit

امریکہ: روز ویلٹ ہوٹل کی بندش کا فیصلہ مؤخر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ میں واقع روزویلٹ ہوٹل انتظامیہ کے متعدد ائرلائنز اور کمپنیوں کے ساتھ جاری معاہدوں کی منسوخی تک ہوٹل کی بندش کا فیصلہ دو ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق روزویلٹ ہوٹل 31 دسمبر کو مستقبل کا لائحہ عمل آنے تک بند کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائن اورکمپنیوں سے کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے ہوٹل انتظامیہ نے وقت مانگا تھا۔ ہوٹل میں مختلف ایئر لائن کا عملہ قیام کرتا ہے۔ تاہم روزویلٹ ہوٹل کی یونین اورملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی پہلی قسط کل ادا کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان فیصلہ کرچکی ہے کی اس اہم قومی اثاثے کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم قومی اثاثے کو بہترطریقے سے چلانے اور زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اس کی حیثیت میں تبدیلی لائی جائے گی۔ 1924 سے قائم روزویلٹ ہوٹل کا شمارامریکہ کے تاریخی ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ہوٹل امریکہ اور دنیا کے مہنگے ترین علاقے مین ہٹن نیویارک میں واقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website