کوئٹہ(ویب ڈیسک )کوئٹہ میں ہزار گنجی کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے میں بچوں سمیت16 افراد شہیداور 30 سے زائد ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ پورے شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔وزیراعظم نے حکام سے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعظم کی زخمیوں کوبہترین طبی امدادکی فراہمی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح سویرے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے قریب فروٹ منڈی میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے،دھماکے میں بچوں سمیت 16 افراد کے شہیداور 30 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق دھماکے میں 16 افراد شہید ہوئے اور 30 سے زائد کے قریب زخمی ہیں جن میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔