لندن، چترال (رحمت عزیز چترالی) مادری زبانوں کے حقوق کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے لسانی ماہر رحمت عزیز چترالی کو رائل کامن ویلتھ سوسائٹی گریٹ بریٹین لندن کی طرف سے ایسوسی ایٹ فیلوشپ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی رحمت عزیز وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں اس عالمی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعزازی ڈگری رحمت عزیز چترالی کوپاکستان میں بولی جانے والی معدومیت کا شکار زبانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں کو ایک ہی سافٹ ویر کے زریعے تحریر کے قابل بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرکے مملکت خداد پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر دیا گیا واضح رہے کہ رحمت عزیز کو بے شمار ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ و اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔
جن میں شندور ایوارڈ، چترال ھیومین ڈولپمنٹ ایوارڈ، اینوویٹیو اینیشیٹیو یوتھ ایوارڈ، پرائڈ آف دی نیشن ایوارڈ و گولڈ میڈل، یاسراللہ شہید ایوارڈ، ڈاکٹرعبدالقدیر خان گولڈ میڈل و ایوارڈ، رائزنگ اسٹار ایوارڈ، پاکستان بارن اسٹار ایوارڈ آف نیشنل میریٹ، این پیس ایوارڈ(نامزد)، کوئینز ینگ لیڈرز ایوارد(نامزد)، انٹرنیشنل اینویشن ایوارڈ(جرمنی) اور دیگر ایوارڈ و اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
رحمت عزیز چترالی
ای میل:rachitrali@yahoo.com
03332113653