ماہ فروری کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت چار روپے 36 پیسے سستی ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اطلاق اپریل سے ہو گا۔ کے الیکٹرک اور لائف لائن والوں کو فائدہ نہیں ہو گا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسنی کی بجلی سستی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماہ فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کم کی ۔ صارفین کو بجلی سستی ہونے کا فائدہ اپریل کے بلوں میں ملے گا ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمت فرنس آئل سستا ہونے کے باعث کم کی گئی ۔ کے الیکٹرک اور لائف لائن والوں کو فائدہ نہیں ہو گا۔