چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کی تنخواہ بڑھانے کا حکم دیدیا۔رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کی تنخواہ میں 4لاکھ روپے اضافے کا حکم دیا گیاہے۔تنخواہ میں اضافے کے لیےنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
رجسٹرار کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی تنخواہ کی اضافی رقم موجودہ بجٹ کے علاوہ ہوگی۔ لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار اپنی موجودہ تنخواہ سے سالانہ 48لاکھ روپے زائد وصول کرینگے۔ رجسٹرار کی تنخواہ میں اضافہ سپریئر ایگزیکٹو الائونس کی مد میں کیا گیاہے۔ تنخواہ میں اضافے کا اطلاق 26جنوری 2017سے ہوگا۔ اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن زاہد اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا۔