اسلام آباد……..وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 25 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 75 روپے 79 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 39 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 43 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین کی نئی قیمت 75 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہے۔ ایف بی آر نے ایک ایس آر او کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح فکس کر دی ہے۔