اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر رتلی ڈیم کے ڈیزائن پر شدید احتجاج کیا ہے، مرزا آصف بیگ کی سربراہی میں پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے 6 رکنی وفد نے بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے حکام سے 3روزہ مذاکرات کیے۔ بھارتی وفد کی سربراہی کے وہرہ نے کی۔
پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے بھارت سے دریائے چناب پر بننے والے رتلی ڈیم کے ڈیزائن پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رتلی ڈیم کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے اگر ڈیزائن تبدیل نہیں کیا تو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں گے۔