پیرس (عمیر بیگ )پاکستان کے ایوان اقتدار میں شرافت اور شفافیت ناپید ہے کمیشن اور کرپشن کے بغیر ان حکمرانوں کا اک قدم بھی نہیں اٹھتا حکمرانوں کو شعبدہ بازی اوردڈینگیں مارنے کے سوا کچھ نہیں آتا نواز حکومت نے میرٹ کے نام پر میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ویمن ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ کرپشن میں کمی بارے دعویٰ سفید جھوٹ ہے حکمران قومی اور عالمی ضمیر کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے حق میں جعلی سروے چھپواتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور کرپشن کا گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ہے اس طرح حکمران بھی بد عنوانی کے بغیر نہیں رہ سکتے