بلاول بھٹو ایک بار پھر برس پڑے ہیں۔ کہتے ہیں حکومت رنگ برنگی بسیں اور سڑکیں بنانے پر پیسے خرچ کر رہی ہے، منصوبوں سے حکومت کے دوستوں کو فائدہ پہنچا، یوکرائن سے خراب گندم خرید کر کسانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ وہ اردو تقریر کے دوران کچھ الفاظ بھول بھی گئے۔لاہور: (یس اُردو) بلاول بھٹو زرداری ان دنوں لاہور میں ہیں۔ آج انہوں نے پچاس جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جہاں انہوں نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والوں کو مبارک باد دی، وہیں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کڑی تنقید کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت بے کار گندم خرید رہی ہے، جو کسانوں کےساتھ زیادتی ہے۔ اس وقت کچھ دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بلاول ارود میں تقریر کرتے ہوئے کچھ لفظ بھول گئے، لیکن احساس ہونے پر الفاظ اور جملہ ٹھیک کر لیا۔ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عوام کو طاقت ور بنانا تھا۔ آج کی حکومت پی پی دور کے پروجیکٹس کو ہی اپنے نام سے شروع کر رہی ہے۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں آصفہ بھٹو اور اور بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔