پیرس (اشفاق احمد چودھری) غریب و لاچار عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما عارف مصطفائی اور ناصرہ فاروقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان بھر سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی کراچی آمد نے کراچی کا امن وسکون ہی بلکہ اس کی اقتصادیات ومعاشیات کو بھی برباد کر دیا ہے۔
کراچی کے شہری روزگار کے ساتھ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ تک بھیک مانگنے یا خود کشی پر مجبور ہورہا ہے مگر حکمران کراچی میں امن کی بحالی ‘میگا سٹی سے جرائم اور کرپشن کے خاتمے اور عوام کو بجلی ‘ پانی ‘ گیس بحران سے نجات دلانے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے ذاتی وسیاسی مفادات کیلئے سامراجی ممالک کے ساتھ مل کر کراچی کو سولر اسٹریٹ لائٹس ‘ سی سی ٹی وی کیمروں اور مفت وائی فائی کی فراہمی کے ذریعے اسمارٹ سٹی بنانے کا ڈرامہ رچاکر اپنے آخری ایام اقتدار میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔
کیونکہ عوام کو فری وائی فائی نہیں بلکہ بجلی ‘ پانی ‘ گیس ‘ تعلیم اور علاج کی سہولیات ‘ روزگار اور امن و تحفظ کی ضرورت ہے ۔ فری وائی فائی استحصالی طبقات اور پیٹ بھرے لوگوں کا شوق تو ہوسکتا ہے روٹی کیلئے ترستے ہوئے عوام کی اکثریت کو وائی فائی مطلب بھی نہیں معلوم تو انہیں اس سے نہ تو کوئی شغف ہے اور نہ اس کی کوئی ضرورت و حاجت ہے۔