counter easy hit

مریم نواز نے جے آئی ٹی پر سوالات اٹھا دیے ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر دھواں دھار تقریر، تحریک انصاف کے راہنمائوں کا بھر پور جواب

مریم نواز نے جے آئی ٹی پر سوالات اٹھا دیے ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر دھواں دھار تقریر، تحریک انصاف کے راہنمائوں کا بھر پور جواب

تحریک انصاف کے راہنمائوں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود اور مراد خان کی پریس کانفرنس

مریم نواز کواس لیئے بلایاگیاکیونکہ مریم نوازکا بیان تھا کہ انکی لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔جب تفصیل سامنے آئی تو وہ کمپنیوں کی ڈائریکٹر بھی تھیں
آج یہ لوگ نئی منطق لائے ہیں کہ ہم پر الزام ہی کوئی نہیں اسحاق ڈارصاحب بتائیں آپ ارب پتی کیسے بن گئے؟ آپ کوبھی جواب دینا ہے۔
قطری کا خط آپ نے پیش کیا تھا۔ان کوپاکستان لانا بھی آپ ہی کی ذمہ داری ہے
امید تھی مریم نواز جے آئی ٹی کو جوابات دیں گی لیکن شہزادی کہتی ہیں میں نے جے آئی ٹی سے سوال کیا۔مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر احسان نہیں کیا۔مراد سعید
ایک عام شہری کو ایسا پروٹو کول کیوں دیا گیا۔شبلی فراز

اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) وفاقی وزرا جے آئی ٹی کوخوفزدہ کررہے ہیں۔آج توجے آئی ٹی پرتابڑتوڑ حملوں کی حد ہوگئی ہے۔یہ بات پاکستان Rulers, Are, Threatening, JIT ,Members:, Shafqat Mehmoodتحریکا نصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ سینیٹر شبلی فراز اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید بھی تھے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم شروع سے کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ حکمران جے آئی ٹی اور تفتیشی اداروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز جے آئی ٹی میں پیش ہونے پر کہتی ہیں کہ ان پر الزام کیا ہے ؟ ہم حیران ہیں ایک سال ہوگیا مریم نوازکو یہ نہیں پتا کہ الزامات کیا ہیں؟انہوں نے کہا کہ مریم نواز کواس لیئے بلایاگیاکیونکہ مریم نوازکا بیان تھا کہ انکی لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔جب تفصیل سامنے آئی تو وہ کمپنیوں کی ڈائریکٹر بھی تھیں۔ان کے نام پر شیئر بھی ہیں۔ان کی زمینیں بھی ہیں اور حقائق یہ کہتے ہیں کہ وہ نیلسن اور نیسکول کی بینفشری اونر بھی ہیں۔آج یہ لوگ نئی منطق لائے ہیں کہ ہم پر الزام ہی کوئی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسین نواز نے اپنی کمپنیز کو پانامالیکس سے پہلے تسلیم کرنا شروع کیا۔حسین نوازاربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔ رقم کہاں سے آئی یہ کچھ پتا نہیں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حسن نواز 2001میں کئی کمپنیز کے مالک تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اسحاق ڈارکے آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے۔اسحاق ڈارصاحب بتائیں آپ ارب پتی کیسے بن گئے؟ آپ کوبھی جواب دینا ہے۔جب یہ فلیٹ خریدے گئے تب نواز شریف کاکوئی کاروبار نہیں تھا۔نواز شریف کی دوسری بیٹی کو اس لیے نہیں بلایا گیا کہ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتساب منطقی انجام تک پہنچ گیا توآیندہ کسی طاقتور کو یقین نہیں ہوگا کہ وہ بچ سکے گا۔آج سے پہلے لوگ بچتے رہے ہیں اور ان کا احتساب نہیں ہوا۔ باربار کہا جارہاہے کہ نواز شریف کا احتساب ہوا تو جمہوریت کو خطرہ ہے.یہ سول بالادستی کی جنگ نہیں احتساب کامعاملہ ہے ۔آج 5 جولائی ہے۔نوازشریف کا سیاسی جنم ضیاءکی کوکھ سے ہواتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان سے انکوائری جے آئی ٹی کرتی ہے۔باہرنکل کر یہ لوگ عمران خان پرتنقیدaddd کرتے ہیں۔لگتا ہے جیسے عمران خان جے آئی ٹی کے برابر کمرے میں بیٹھ کران کوٹف ٹائم دےرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے باربارکہہ رہے ہیں کہ قطری کا بیان ریکارڈ کریں ۔قطری کا خط آپ نے پیش کیا تھا۔ان کوپاکستان لانا بھی آپ ہی کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ قطری کو پاکستان لائیں یا ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہی لے آئیں ۔جے آئی ٹی جس طرح مناسب سمجھتی ہے تحقیقات کرے ۔پاکستان تحریک انصاف جے آئی ٹی سے کوئی مطالبہ نہیں کرے گی۔ اس موقع پر مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پروٹوکول میں 15 گاڑیاں تھیں۔امید تھی مریم نواز جے آئی ٹی کو جوابات دیں گی لیکن شہزادی کہتی ہیں میں نے جے آئی ٹی سے سوال کیا۔مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر احسان نہیں کیا۔انہیں غلط بیانی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کیسے مریم نواز کو سلوٹ کرسکتا ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاناما کا فسانہ پوری دنا میں عام ہو چکا ہے۔ یہ لوگ کس کس بات ک وجھٹلائیں گے۔حکمرانوں کے کرپشن کی تو جواب تو دینا ہوگا۔جبکہ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا ایک عام شہری کو ایسا پروٹو کول کیوں دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website