counter easy hit

حکمرانوں نے پاکستان کے اداروں کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھتے ہوئے لوٹ سیل لگا رکھی ہے

Kamran Yousaf Ghumman

Kamran Yousaf Ghumman

پیرس (چوہدری کامران گھمن) پیپلز پارٹی یورپ کے کوآڈینیٹر اور فرانس کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن نے کہا کہ موجودہ حکومت اخلاقی تقاضوں کی دھجیاں اڑانے کے بعد انسانیت کے معیار سے بھی گر چکی ہے سانحہ ماڈل ٹاون کی طرح سندھ میں بھی سیاسی دہشت گردی پر اتر آئی ہے حکمران نے پاکستان کے اداروں کو اپنے ماں باپ دادا کی جاگیر سمجھتے ہوئے لوٹ سیل لگا رکھی ہے سابقہ پیپلز پارٹی کے دور میں موجودہ حکومت خود (پی آئی، اے) کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتی رہی ہے ۔

اب جمہوریت کے دعویدار لیڈروں نے عوام سے جائز احتجاج کا حق چھینتے ہوئے ایک بار پھر پنجاب کی طرح سندھ میں سانحہ ماڈل ٹاون دھرایا ہے سول سوسائٹی کے لوگوں کو احتجاج کرتے ہوئے نو دن ہوگئے مگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر مسلسل قائم ہے جبر و تشدد کی سیاست اور ملکی خزانہ لوٹنے والے حکمران اپنے بادشاہی نظام کو قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں پی آئی اے کی نجکاری کرنے میں بھی ان کا کوئی نا کوئی ذاتی مفاد شامل ہے انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا حکمران انشااللہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگے۔