بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے فضائی حادثے میں ہلاک ہونے کی افواہیں یورپی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔
Rumors of the death of actor Shah Rukh Khan in Air crash
بالی وڈ کنگ خان کی ہلاکت کی افواہیں پھیلتے ہی ان کے کروڑوں پرستاروں کے دل ڈوب گئے اور لوگ ایک دوسرے کو فون کر کے شاہ رخ خان سے متعلق معلومات حاصل کر تے رہے۔ یورپیئن چینل ایل پائیس ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان ایک پرائیوٹ جیٹ طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، اس طیارے میں دیگر 7 افراد بھی سوار تھے۔ ادھر شاہ رخ خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بالکل خیریت سے ہیں اور ممبئی میں ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے انتقال کی افواہیں پھیلی ہوں، اس حوالے سے آج دن بھر ان کا ذاتی عملہ ان کے پرستاروں کے فون وصول کرتا رہا اور کنگ خان کی خیریت کے ساتھ ان کی ہلاکت کی خبر کو افواہ بتاتا رہا۔