counter easy hit

افواہیں سچ ثابت : اہم شخصیات برطانیہ طلب ۔۔

لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے کے بیٹے مصطفیٰ رمدے سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہباز شریف نے مصطفیٰ رمدے کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔ پاکستان سے اعلیٰ افسران سمیت قد آور قانون سے جڑی شخصیات کو بھی لندن میں بلایا جایا جارہا ہے۔مصطفیٰ رمدے نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ نجی اور سیاسی نوعیت کی ملاقات تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی طرف سے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ مصطفیٰ رمدے کو شہباز شریف نے پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل لگایا تھا۔ بعد ازاں وکلا برادری کے احتجاج پر مصطفیٰ رمدے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لندن میں قیام بڑھا دیا، شہباز شریف کا سات مئی کو پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ، مزید علاج کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے معالج کے مشورہ پر لندن میں قیام کو آگے بڑھا دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا آٹھ اور بارہ مئی کو لندن میں دوسرا طبی معائنہ ہوگا۔طویل عرصے کے بعد طبی معائنہ کیلئے آنے پر ڈاکٹر نے مکمل علاج تک لندن میں قیام کا مشورہ دے دیا۔شہباز شریف پہلے نیب حراست اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے اور بعد ازاں نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے علاج کیلئے لندن نہیں جا سکے تھے تاہم نیب حراست میں ان کے کمر درد اور کینسر کے ٹیسٹ اور علاج ہوتا رہا ہے۔ نا م ای سی ایل سے نکلنے کے بعد اپنے پوتے اور پوتی کو دیکھنے اور علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے۔دوسری جانب شہباز شریف نے تین عہدے اکٹھے ہونے کی وجہ سے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ جلد وطن واپس آئیں گے لیکن ان کی غیر موجودگی میں ن لیگ کی جانب سے پارلیمان میں تبدیلیوں کے بعد شہباز شریف وطن واپس نہ آنے اور خودساختہ جلاوطنی کی چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website