پیسے جو آپ تازندگی سنبھال کر رکھنا چاہیں گے!!!!!!!
آپ بھی حاصل کرسکتے ہیں آج ہی، کل یا کسی بھی وقت
آج اس وقت میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسفیوژن میں ہوں اور ایک مریض کیلءے خون کا عطیہ جمع کرنے والوں کے ساتھ کچھ دیر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ جو کہ آج 27 ویں ماہ رمضان المبارک کے دن انسانیت کو بچانے آءے ہیں۔ جو کہ آج کے دن کی سب سے بڑی نیکی ہے ۔ مریض کون ہے میں نہیں جانتا مگر وہاں مجھ جیسے بے شمار لوگ تھے جو فی سبیل اللہ لوگوں کیلءے خون کا عطیہ دینے آءے ہیں ۔ اس موقع پر ایک بات کہنا چاہوں گا۔ کہ پاکستان آرمی وہ واحد ادارہ ہے چاہے اس پر سترفیصد بجٹ لگے یا اسی فیصد وہ سب حلال کیا جارہا ہے۔
اس قدر انسانیت اور اعلیٰ اخلاق کے ساتھ ساتھ پروفیشنلزم ملاحظہ فرماءیں کہ ہر عطیہ کرنے والے کو آرمڈ فورسز کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور خوراک کے علاوہ نقد رقم بطور اعزازیہ بھی دی جارہی ہے جو کہ مریضوں یا خاندان کی طرف سے نہیں بلکہ آرمڈ فورسز کی طرف سے ہے
یہ پیسے جو ہم نے عطیہ خون کے وقت حاصل کیے ہیں ہماری زندگی کی بہترین کرنسی ہیں اور میں یہ تازندگی سنبھال کر رکھوں گا۔ کیونکہ یہ کرنسی نہیں نشان حیدر ہے
آرمڈ فورسز کی طرف سے ایسی سروسز ہمیں بغیر مانگے مل رہی ہیں اور جن سیاسی جونکوں کو ہم ووٹ دیتے ہیں ذرا ان کو ملاحظہ کریں
کہ ہمارے ٹیکسوں ، ہمارے ووٹوں کے محتاج ہیں پھر بھی غریب سے ہاتھ ملانے سے عاجز ہی ۔ہماری بنیادی ضروریات آٹا اور چینی پر بھی اپنی تصویر ایسے لگا کر سستے بازاروں میں بکواتے ہیں جیسے ان کے باپ کی کمایی سے یہ آٹا اور چینی آیا ہو۔ جیسے یہ پل ان کے خاندان نے بنواءے ہوں۔
آج یہ بات تو ثابت شدہ ہے کہ پاکستان آرمی بیسٹ ہے چاہے میڈیکل کا شعبہ ہو، انجینءرنگ ہو، یا پھر بارڈر اور انفارمیشن ہو ہر سطح پر صرف آرمی ہی کام کر رہی ہے ۔
بھل صفاءی بھی آرمی سے کرانی ہے، پولیو مہم، مردم شماری بھی آرمی کرے، سیکورٹی کانواءے بھی آرمی فراہم کرے، الیکشن آرمی کرواءے اور یہ یاجوج ماجوج اس کے بعد آکر چوڑے ہو کر سیٹوں پر بیٹھ جاءیں۔ جیسے الو دن کے وقت بیٹھتے ہیں۔ اس کے بعد یہ سیاسی بونے تقریروں میں فرماتے ہیں ہم انہیں بیرکوں میں بند کریں گے۔ جاہلو پہلے ان سے تھوڑا کام کرنے کا طریقہ سیکھ لو پہلے وہ فارمولا سیکھ لو ان سے جس کی وجہ سے لوگ ان کو ہر دفعہ تم سے تنگ آکر بلاتے ہیں
EDITOR
S.M.HASNAIN
www.yesurdu.com