پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصدنہ صرف مختلف شعبوں میں دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اورا ن کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔
یہ دن پہلی بار 15 اکتوبر 2008ء کو اقوام متحدہ کی قرارداد/136 62 کی منظوری کے بعد منایا گیا۔
ماہرین کے مطابق دیہی خواتین نے زراعت کے فروغ ، دیہی ترقی، خورا ک دستیابی کو یقینی بنانے اور دیہی علاقوں سے غربت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن ترقی پذیر ممالک میں دیہی خواتین آج بھی نہ صرف اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں بلکہ وہ ذہنی و جسمانی تشدد اور دباؤکا شکار بھی ہیں۔