روس اور ترکی کے درمیان بحیرہ اسود میں دو گیس پائپ لائنوں کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے کے تحت گیس لائنز کی تعمیر سے روس سالانہ 30 ارب کیوبک میٹر سے زائد گیس ترکی کو فراہم کر سکے گا۔
اس بات کا اعلان روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے ترکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کیا گیا ۔
اس موقع پر ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان تعلقات کی بحالی کا عمل تیز رفتاری سے جاری رہے گا ۔
روسی صدر نے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ منصوبہ دو ہزار انیس میں مکمل ہوگا ۔