counter easy hit

روس نے بھارت کے ساتھ اہم سٹریٹجک میٹنگ منسوخ کردی، امریکہ کے ساتھ کواڈ گروپ میں شمولیت سب سے بڑی وجہ قرار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت اور روس کے درمیان 20 سال سے جاری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سالانہ میٹنگ اس دفعہ منسوخ کردی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ میٹنگ کو انتہائی اہمیت حاصل تھی، جس کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہان متعدد بار ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ بھی کرچکے ہیں ، جبکہ 2010ء میں اسے خصوصی درجہ دیتے ہوئے، ‘اسپیشل پریویلج اسٹریٹیجک پارٹنر شپ’ میں تبدیل کیا گيا تھا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلے اس حوالے سے ایک ورچوئل میٹنگ کا امکان تھا تاہم وہ بھی نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے سفارت کاروں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ کورونا کا بحران کے دوران ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور ویتنام کے حکومتی سربراہان کے ساتھ ورچوئل میٹنگز کرتے رہے ہیں۔ بھارت اور چین کے کشیدہ حالات کے دوران روس اور بھارت کا سالانہ اجلاس پہلی بار منسوخ ہوا ہے۔ حال ہی میں روس نے بحرہند اور بحرالکاہل کے حوالے سے بھارتی اقدامات اور کواڈ گروپ میں اس کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد پہلی بار بھارت اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے اعتبار سے اہمیت کی حامل سالانہ میٹنگ منسوخ ہو گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کی بہتری لیے یہ سالانہ میٹنگ گزشتہ 20 برسوں سے باقاعدگی سے منعقد ہوتی آ رہی تھی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ وقت نئے اتحاد اور گروپ بندیوں کا ہے۔ بھارت بھی آہستہ آہستہ ہی صحیح لیکن مکمل طور پر امریکا کے گروپ میں جاتا نظرآ رہا ہے اور اس سے خطے میں نئے اتحاد اور گروپ بندی کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت چین تنازعے کے حل کے لیے بھی روس نے اپنی سطح کی کوششیں کی تھیں تاہم بھارت نے اس بارے روسی موقف کے بجائے امریکی موقف کو ترجیح دے رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ملاقاتوں کے باوجود کوئی بات نہیں بن سکی۔ تاہم بھارت نے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور کہا ہے کہ کسی اختلاف کی وجہ سے نہیں بلکہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا کہ میٹنگ موجودہ صورت حال کے پیش نظر منسوخ کرنا پڑی،’’دونوں ملکوں کی حکومت نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ اس بارے میں کوئی دوسرا الزام یا دعوی گمراہ کن ہے۔ خاص طور پر اہم رشتوں سے متعلق فرضی کہانیاں پھیلانا غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔”

RUSSIA, ANGRY, AT, INDIA, OVER, JOININNG, AMERICAN, CAMP, CANCELS, ANNUAL, STRATEGIC, MEETING

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website