روس میں واقع دنیا کی گہری ترین جھیل تباہی سے دوچار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیکال جھیل حالیہ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے جبکہ روس کی حکومت نے سگنیچرماہی کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے جودنیا کی اس گہری ترین جھیل میں صدیوں سے پائی جاتی ہے لیکن اب یہ خطرے سے دوچار ہے۔ اے ایف پی کے مطابق دنیا میں غیر منجمد تازہ پانی کا پانچواں حصہ رکھنے والی یہ جھیل روس کے علاقے سائبریا میں واقع ہے۔ یہ جھیل ’’ارتقائی سائنس کے حوالے سے غیرمعمولی قدر و قیمت والی‘‘ ایک قدرتی عجوبہ ہے۔