counter easy hit

روس نے ترکی میں اپنے سفیر کے قتل کو دہشت گردی قرار دیدیا

Russia declared terrorist murder of its ambassador in Turkey

Russia declared terrorist murder of its ambassador in Turkey

ماسکو: روس نے ترکی کے شہر انقرہ میں اپنے سفیر کے قتل کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کا معاملہ سلامتی کونسل میںاٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا نے کہا کہ ’’ہم ان واقعات کو دہشت گردی قرار دیتے ہیں اور اس پر ترک انتظامیہ سے رابطے میں ہیں جس نے شفاف تحقیقات کا وعدہ کیا ہے، امید ہے کہ قاتلوں کو سزا دی جائے گی جب کہ روس اس معاملے کو اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں لے جائے گا‘‘۔ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں اور ہم اس کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے جب کہ آندرے کارلوف کی یادیں ہمارے دل میں زندہ رہیں گی کیونکہ وہ دہشت گردی کے خلاف سرگرم تھے۔ ترجمان کے مطابق یہ معاملہ آج ہی فوری طور پر سیکیورٹی کونسل کے اراکین کے سامنے رکھا جائے گا۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی ہم منصب ولاد میرپیوٹن کو فون کرکے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان کو ہرممکن تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر آرٹ گیلری کی تقریب میں شریک تھے جہاں ان کے پیچھے کھڑے مسلح شخص نے سفیر پر فائرنگ کردی اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی موقع پر ہلاک کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website