روس امریکی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہوا،17 ایجنسیاں کنٹرول کرنے والے آفس آف ڈائریکٹرآف نیشنل انٹیلی جنس نے سی آئی اے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
ری پبلیکن سینیٹر جان مکین کہتے ہیںکہ روسی ہیکرز کے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوئی معلومات نہیں ملیں۔امریکی آفس آف دی ڈائریکٹرآف نیشنل انٹیلی جنس نےامریکی انتخابات کے نتائج میں روسی ہیکرز کےاثرانداز ہونے کے معاملے پر سی آئی اے کی جائزہ رپورٹ تسلیم کرنے سے انکارکردیاہے۔اوڈی این آئی کے اہلکاروں کاکہناہے امریکی انتخابات کے نتائج پر ماسکوکے اثرانداز ہونےکےکوئی واضح ثبوت نہیں ۔ادھرامریکی کانگریس نےصدارتی انتخاب کےنتائج میں روس کی مبینہ آن لائن ہیرپھیرکےالزامات کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کےاکثریتی رہنما مچ مکونیل اورایوانِ نمائندگان کےاسپیکرپال رائن نے اپنےالگ الگ بیانات میں انتخابی عمل کی مبینہ ہیکنگ کے الزامات کی تحقیقات کی حمایت کااعلان کیا ہے۔نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام میں کہا کہ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اگر انتخابات کا نتیجہ مختلف ہوتا ، ہم روس اور سی آئی اے کا کارڈ استعمال کرتے تواسےسازشی سوچ کہا جاتا۔ٹرمپ نےیہ سوال بھی اٹھایا کہ مبینہ سائبر حملوں کا معاملہ انتخابات سے قبل کیوں نہیں اٹھایا گیا؟ادھرری پبلکن سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ روسی ہیکرز کی جانب سے انتخابی مہم پر اثر اندز ہونے کے شواہد تو موجود ہیں لیکن انتخابی نتائج کو متاثر کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ۔ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن ڈیوڈ نیونزکاکہناہے روسی ہیکنگ معاملے پر مزید تحقیقات کا کوئی فائدہ نہیں ۔