counter easy hit

روس اور بھارت میںجوہری ری ایکٹر سمیت 20 معاہدے طے پا گئے

Vladimir Putin And Narendra Modi

Vladimir Putin And Narendra Modi

نئی دہلی (یس ڈیسک) بھارت اور روس کے درمیان جوہری ری ایکٹر لگانے سمیت 20 معاہدے طے پا گئے، بھارت اور روس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب، حیدرآباد ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم شریک تھے۔

ایٹمی توانائی، تیل کی تلاش اور فوجی تربیت کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، بھارتی وزیراعظم مودی نے روس کی جدید ترین ہیلی کاپٹر بھارت میں تیار کرنیکی پیشکش کی۔

انہوں نے بتایا کہ روس بھارت میں 10 ایٹمی ری ایکٹرز لگائے گا، روسی صدر پوٹن نے کہا کہ اگلے سال گجرات میں روس بڑا انڈسٹریل پلانٹ لگائے گا، روس بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات کر رہا ہے، جیٹ فائٹرز اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی بنائے جائیں گے۔