روس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنی رکنیت کھو دی، روس کی جگہ مشرقی یورپ کی نمائندگی کے لیے ہنگری اور کروشیا کو منتخب کرلیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کونسل کی نشستوں کے لیے ووٹنگ کی گئی، جس میں روس اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
روس کی جگہ اب ہنگری اور کروشیا مشرقی یورپ کی نمائندگی کریں گے جنہوں نے بالترتیب ایک سو چوالیس اور ایک سو چودہ ووٹ حاصل کیے جبکہ روس کو ایک سو بارہ ووٹ ملے۔
شام میں روس کے کردار پر انسانی حقوق گروپس نے روس کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔