روس نےکہا ہے کہ شام کے حوالے سے روس کے خلاف مہم موصل آپریشن کے نتائج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف کا کہنا تھا کہ موصل میں اتحادی افواج کے آپریشن کےنتیجے میں انسانی المیہ جنم لےسکتاہے، آپریشن سے سویلین آبادی متاثرہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ متاثرہ علاقوں سے نکلنا چاہتے ہیں ان کی منتقلی کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔ اس سےعالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے روس پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔