counter easy hit

”ہم کسی خفیہ ایجنڈے کے بغیر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں “روس کی پیشکش

Russia offers "We can play a role in resolving Kashmir without a secret agenda"

نیویارک(نیوزڈیسک)روس نے بغیر کسی خفیہ ایجنڈے کے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے پاک بھارت تنازعہ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔دمتری پولیانسکی نے لکھا ہے کہ خواہش مند ہیں کہ اسلام آباد اور دہلی مسئلہ کشمیر کو حل کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں۔روسی مندوب نے کہا ہے کہ آرزو ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر موجود اختلافات سیاسی اور سفارتی طریقہ کار سے حل ہوں۔دمتری پولیانسکی نے روس کو پاکستان اور بھارت کا دوست قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسئلہ کشمیر 1972 میں طے پانے والے شملہ معاہدے، 1999 میں ہونے والے معاہدہ لاہور اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حل کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website